ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز، گاڑی مالکان کیلئے بھی بری خبر

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنےکی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں پر ودہولڈنگ پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں کمرشل درآمدکنندگان کی آمدن پر انکم ٹیکس ود ہولڈنگ لگانےکی تجویز ہے اور پرانی درآمدی گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جب کہ کمرشل امپورٹرز پر 1 فیصد ٹیکس لگانے سے سالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ گندم کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لئے بجٹ میں اضافی ٹیکس ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی ہے، بجٹ میں ٹریکٹرز اورکیڑے مار ادویات پرٹیکس چھوٹ ختم کیےجانے کا امکان ہے، ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس استثنیٰ کےخاتمے سے زرعی لاگت مزیدبڑھ جائےگی۔

رواں سال ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہوگی جب کہ ٹیکس چھوٹ ختم ہونےسے آئندہ مالی سال میں 30ارب روپے ریونیو ملنے کی توقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *