والدین کا موسم گرما کی چھٹیوں میں اسکول فیس ختم کرنے کا مطالبہ
تعلیمی اداروں کی فیسوں سے متعلق جہاں والدین شکوے اور تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں اب موسم گرما کے حوالے سے فیسوں کی ادائیگی پر بھی مطالبہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔موسم گرما کی تعطیلات میں اسکول تو بند ہونگے مگر فیس باقاعدگی سے ادا کرنا پڑے گی۔تعطیلات پر ایڈوانس فیسوں کی ادائیگی سے متعلق والدین نے کہاکہ چھٹیوں میں فیس کی روایت ختم ہونی چاہیے۔
موسم گرما کی چھٹیاں ہونے سے درسگاہیں بند رہیںگی جبکہ طلبہ دوماہ تعلیمی اداروں سے دور لیکن والدین کی مشکلات بڑھ گئیں بچے اسکول نہ بھی جائیں مگر اسکول اخراجات والدین ہی ادا کرینگے، دوماہ کے فی وائوچرنے دستک دے دی۔نجی تعلیمی اداروں کے اضافی فیس کے وائوچر پر والدین سیخ پا ہوگئے ۔دوسری جانب والدین اصولی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں والدین کی جانب سے موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ دو ماہ بچے گھر ہیں تو فیس کس بات کی؟یہ روایت ختم ہونی چاہے۔ جبکہ ماہرین تعلیم کا ماننا ہے کہ تعطیلات میں ادارے بند نہیں ہوتے تاہم اسکول فیس نصف کرنی چاہیے۔