نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کار کا ٹول ٹیکس 30روپے سے بڑھا کر 40روپے کر دیا گیا ہے جبکہ ویگن کا 50سے بڑھا کر 70اور بسوں کا 100سے بڑھا کر 130کردیا گیا ہے۔

آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 100روپے کے اضافے کے بعد 250سے بڑھ کر 350ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور تا عبدالحکیم موٹروے ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 500جبکہ ویگن کیلئے 750روپے ہوگیا اور ٹرک کیلئے 2500روپے کر دیا گیا ہے۔فیصل آباد تا ملتان موٹروے ایم فور پر کار کا ٹول ٹیکس 650، ویگن کا ایک ہزار اور ٹرکوں کا 3200روپے کر دیا گیا ہے۔موٹروے ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس 900روپے، ویگن کا 1300اور ٹرکوں کا 4500روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *