نک جونس نے پریانکا کو پرپوز کرنے سے پہلے مجھے ڈیٹ کیلئے پوچھا، مدھو چوپڑا

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے کہا ہے کہ نک جونس نے پریانکا چوپڑا کو پرپوز کرنے سے قبل مجھے ڈیٹ کیلئے پوچھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بتایا کہ ایک دن نک میرے پاس آیا اور لنچ کیلئے پوچھا کہ میں آپ کو کھانے پر باہر لے جانا چاہتا ہوں جس پر میں نے ہامی بھرلی اور جب ہم لنچ پر گئے تو نک نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ کو پریانکا کیلئے کیسا لڑکا چاہئے۔مدھو چوپڑا نے بتایا کہ میں نے تمام خوبیاں بتائیں کہ مجھے پریانکا کے ہونیوالے شوہر میں فلاں فلاں خوبیاں چاہئے جس پر نک نے میرا ہاتھ تھام کر کہا کہ میں وہ انسان ہوں، کیا میں وہ شخص ہوسکتا ہوں جو آپ کی ان تمام خواہشات کو پورا کرے، اس کے ساتھ ہی اس نے وعدہ کیا کہ وہ ان تمام خوبیوں پر پورا اترے گا۔

پریانکا چوپڑا کی والدہ نے اداکارہ اور نک جونس کی عمر میں 10برس عمر کے فرق سے متعلق کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب شادی کی بات چیت چل رہی تھی تو اس موقع پر ایک بار بھی یہ بات ہمارے ذہن میں نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑا، دونوں اپنی جگہ اچھے ہیں، ایک دوسرے کی پرواہ کرتے ہیں،یہ کافی ہے کبھی اس نظر سے دیکھا ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب نک نے پریانکا کا ہاتھ مانگا تو مجھے بہت خوشی ہوئی، اس وقت میں نک کو جانتی تو نہیں تھی لیکن پہلی ملاقات میں اندازہ ہوگیا تھا کہ لڑکا اچھا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *