ننھے وی لاگر محمد شیراز نے وی لاگنگ کو خیر باد کہہ دیا
پاکستان کے سب سے کم عمر اور ننھے وی لاگر محمد شیراز نے مداحوں کے بے حد پیار اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا۔
ننھے شیراز نے اپنے یوٹوب چینل پر اپنا آخری وی لاگ پوسٹ کیا اور سوشل میڈیا کی دنیا سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔
شیراز نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ دوستوں آج میں آپ لوگوں سے ایک ضروری بات کرنا چاہتا ہوں،میں آج سے وی لاگ نہیں بنائوں گا۔
انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے ابو نے کہا ہے کہ اب کچھ عرصہ یہ ویڈیوز بنانا بالکل ختم کردو اور صرف پڑھائی پر توجہ دو۔بہت ہی دکھ کیساتھ شیرازنے کہا کہ مجھے تو وی لاگ بنانے کا بہت شوق ہے لیکن میں کیا کروں آج میرا آخری وی لاگ ہے اور یہ کہتے ہوئے وہ بہت اداس ہوگئے اور انہوں نے اپنی بہن مسکان سے پوچھا کہ کیا آپکو ناظرین یاد آئینگے؟جس پر مسکان اور شیراز دونوں نے کہا کہ ہمیں آپ سب بہت یاد آئیں گے۔
شیراز نے مزید کہاکہ آپ سب کا بہت شکریہ آپ لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا محبت دی،انشااللہ میں جلدی واپس آنے کی کوشش کروں گا۔وی لاگ کے اختتام میں مسکان اور شیراز ایک دوسرے سے گلے مل کر بہت اداس ہوگئے اور تمام ناظرین کو خدا حافظ کہہ دیا۔