ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ، لیکن اشیاضروریہ مہنگی کیوں؟

ملک میں مہنگائی کی لہر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 06 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔رواں ہفتے میں کچھ اشیاء مہنگی ہوگئیں،، آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 28 پیسے ، بیف 10 روپے تک اور مٹن 20 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا،دال چنا فی کلو 3 روپے انڈے فی درجن 2 روپے،،زندہ مرغی فی کلو 1 روپے تک اور دہی 27 پیسے مہنگا ہوا ۔

رواں ہفتے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ،پیاز کی فی کلو قیمت 27 روپے، لہسن فی کلو 46 روپے تک سستا ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 21.22 فیصد پر آگئی رواں ہفتے 20 اشیاء مہنگی،16 کی قیمتیں کم ہوئیں، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *