ملک میں آٹے اور پیاز کی قیمتوں میں کمی
بھارت سے پیاز کی برآمد کھلنے اور ملک میں جاری گندم بحران کے باعث ملک میں پیاز اور آٹے کی قیمت میں کمی آنے لگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کئی ماہ تک دو سو سے ڈھائی سو روپے فی کلو بکنے والی پیاز 100 سے ایک 120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔لاہور میں پیاز 80 سے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں ایک کلو پیاز 120 روپے اور سکھر میں 130روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب گندم بحران کے بعد کراچی میں چکی کا آٹا 160 روپے کلو سے کم ہوکر 140 روپے فی کلو ہوگیا۔ فلار ملز کا ڈھائی نمبر آٹا 120 روپے فی کلو سے کم ہو کر 100 روپے فی کلو ہوگیا۔ پشاور میں آٹے کی 20 کلو کی بوری کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی جبکہ چاول پر 50 روپے فی کلو تک کمی دیکھی گئی۔ پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت میں 500 سے600 روپےتک کمی دیکھی گئی جبکہ لاہور ڈویژن میں10 کلو آٹےکا تھیلا 800 روپے، فیصل آباد ڈویژن میں 830 روپے اور گجرات ڈویژن میں 850 روپے میں دستیاب ہے۔