ملتان این اے 148 ضمنی الیکشن کا معرکہ آج، سکیورٹی الرٹ
ملتان این اے 148: ضمنی الیکشن 2024ء کا آج معرکہ،04 لاکھ 44 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں،پنجاب پولیس ضمنی الیکشن کے پرامن، شفاف اور محفوظ انعقاد کیلئے الرٹ ہے
، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملتان کے 275 پولنگ سٹیشنز میں سے 69 انتہائی حساس قرار، ترجمان پنجاب پولیس تمام پولنگ سٹیشنز، ووٹرز اور الیکشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت 04 ہزار پولیس افسران و جوان ضمنی الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہیں، سکیورٹی الرٹ ہے،
ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے، کسی کو بھی الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے، آئی جی پنجاب الائیڈ محکموں، آرمڈ فورسز، سکیورٹی اداروں کے تعاون سے پرامن اور شفاف پولنگ کا عمل یقینی بنائیں گے،
ڈاکٹر عثمان انور آر پی او، سی پی او، سی ٹی او سمیت سینئر افسران تمام تر انتظامات کا خود جائزہ لیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری، ڈولفن فورس، کوئیک رسپانس سمیت دیگر ٹیمیں تعینات ہیں، ڈاکٹر عثمان انورریجنل، ڈویژنل کنٹرول رومز سے انتخابی عمل، سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جائےگی
آئی جی پنجاب الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے، انتخابی عمل کو سبوتاژ پر بلا تفریق کاروائی ہوگی، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس افسران سکیورٹی ایجنسیز، آرمڈ فورسز، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت دی کہ پولیس ٹیمیں ڈیوٹی پوائنٹس پر پولنگ عمل اختتام پذیر ہونے تک ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں۔