مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے اللہ کو کیا جواب دوں گی، ہانیہ عامر

اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی۔غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ میں شوبز انڈسٹری میں ہوں اور دوسری وجہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنا اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر بھی ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی کیونکہ اللہ کے سامنے پیش ہونے پر جو سوال ہوں گے ان کے جواب میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ میں نے اپنی کتنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے میرا مقصد اپنے کام اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ کو پھیلانا اور لوگوں کو خوش کرنا ہے۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب لوگ کسی نہ کسی وجہ سے پریشان اور ذہنی دبائو کا شکار ہیں لیکن ذہنی صحت بارے بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے میں سوشل میڈیا پر بات کرتی ہوں تاکہ لوگوں کو پتہ ہو کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *