مریم نواز شاپنگ کرنے بازار پہنچ گئیں، خواتین کی وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلیفاں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک رات کے وقت شاپنگ کرنے کے لیے بازار پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جبکہ خواتین ان کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں۔
محترمہ مریم نواز صاحبہ شاپنگ کیلئے سفائر پہنچیں ۔ وہاں موجود افراد وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے
موجود افراد نے سیلفیاں لیں

واضح رہے کہ مریم نواز جہاں اپنے لائف اسٹائل کے حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں وہیں وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان کے مختلف جگہوں کے دوروں کی خبریں بھی میڈیا کی زینت ہوتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے ان کی وردی بھی پہنی۔

اس سے قبل انہوں نے پنجاب پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے موقع پر بھی پولیس کی وردی پہنی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں کچھ لوگوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پر ان کے حامی یہ کہتے نظر آئے کہ ایسے اقدامات سے فورس کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *