مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
عید کے بعد سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، آج بھی چکن کی فی کلو قیمت میں 17روپے کی کمی ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق برائلر مرغی سرکاری ریٹ 563 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے جبکہ پرچون ریٹ 388روپے فی کلو ہے، دوسری جانب فارمی انڈے دو روپے فی درجن مہنگے ہو گئے،فارمی انڈوں کی 252 روپے فی درجن قیمت مقررہے،انڈوں کی پیٹی سرکاری تھوک ریٹ 7440 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔