محکمہ خوراک میں کرپشن، فرائض میں غفلت اور نااہلی پر20 افسران معطل کر دیا گی

محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور فرائض میں غفلت پر 20 افسران کو معطل کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجر خان کے 6 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز جبکہ سرگودھا، خوشاب اور بھکر سے 3 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز کو معطل کیا گیا ہے۔ ایک فوڈ کنٹرولر اور 3 فوڈ انسپکٹر اور ایک جونیئر کلرک کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خوراک پنجاب کے حکم پر سیکرٹری خوراک پنجاب نے 20 افسران کو معطل کر دیا ہے۔وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ افسران نے فلور ملز پر غیر معیاری گندم کی موجودگی پر ایکشن نہیں لیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *