متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 10ارب ڈالر کی رقم مختص کر دی
متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 10ارب ڈالر کی رقم مختص کر دی۔اماراتی سرکاری میڈیاکے مطابق پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے 10ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مابین جمعرات کو ابو ظہبی میں ہوئی ملاقات کے دوران ہوا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے رقم مختص کرنے کا اعلان پاکستان کی معیشت کے استحکام اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کے مزید فروغ کیلئے کیا۔