ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ایئرپورٹ پر ملاقات، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
سال 2020 میں اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں، اب ان کی ماہرہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبولیت رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل مداح سے ملاقات ایک ائیرپورٹ پر ہوئی۔یہ محض ایک اتفاقیہ ملاقات تھی جس کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔اداکارہ کی ہمشکل مداح کا نام ”کراسہ انور شیخ“ ہے جو سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔
انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کراسہ پاکستان کے مغربی علاقوں کی سیر کو آئی تھیں جہاں ممکنہ طور پر ایئرپورٹ پر ان کی ممکنہ ملاقات ماہرہ خان سے ہوگئی، جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کی۔سوشل میڈیا پر کراسہ انور شیخ کو ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیا جاتا ہے۔