غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی کو زبح کردیا ،قاتل گرفتار
غیرت کے نام پر خاوند نے تیزدھار آلے سے بیوی کو زبح کردیا ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ شاہدنگر میں غیرت کے نام پر طیب نے گھر میں بیوی (ک) بی بی کو تیزدھار آلے سے موت کے گھاٹ اتاردیا قاتل خاوند طیب موقع سے فرارہورہاتھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ،مقتولہ کی لاش کوتحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔