عیدالاضحیٰ پر اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

عید الاضحی کے لیے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر میٹروپولیٹین کارپوریشن نے اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 3 بڑی اور 3 چھوٹی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔

بڑی مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15 اور آئی 12 میں لگائی جائیں گی جبکہ بہارہ کہو، سلطانہ فاونڈیشن اور ایکسپریس وے پر چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی۔

یہ مویشی منڈیاں یکم ذی الحج سے 13 ذی الحج تک لگائی جائیں گی جس میں بڑے جانور کی فیس 500 روپے اور چھوٹے جانور کی فیس 250 روپے وصول کی جائے گی۔

مویشی منڈیوں کے لیے کھلی نیلامی 9 مئی کو ڈی ایم اے آفس میں ہو گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *