عوام کے لئے خوشخبری!حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کااعلان

حکومت کی جانب سے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاگیا۔پٹرول 15.93پیسےاور ڈیزل 7.88پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا.

وفاقی حکومت نے تیل مصنوعات کی قیمتوں‌میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے . پٹرول کی قیمت میں 15روپے 93پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 68پیسے فی لٹر کمی کی گئی ۔جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 273.10ہوگئی جبکہ مٹی کا تیل 173.48پیسے فی لیٹر کاہوگیا

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88یسے فی لٹر کمی گئی جس کے بعد نئی قیمت 274.08پیسے ہوگئی ۔

عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 98.99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

تیل مصنوعات کی قیمتوں‌میں کمی کااطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا.

عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کے طور پر 60 روپے فی لٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64 روپے فی لٹر کا مارجن مل رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *