عمران خان نے میری والدہ کو ورغلایا، بڑی بہنوں نے والد کیخلاف ہرزہ سرائی کی، بشریٰ بی بی کی چھوٹی بیٹی کا بیان
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی چھوٹی بیٹی کا ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ،جس میں کہا کہ ضعیف اور دکھیارے والد کیخلاف بہنوں نے جو ویڈیو بنا کرہرزہ سرائی کی ، اسکا جواب دینے آئی ہوں۔ خاور مانیکا میرے والد نہایت ہی نیک سیرت اور پاکباز ہیں والدین ہنسی خوشی زندگی گزار رہےتھے، باپ نے ایک غلطی کی کہ عمران خان کو ہمارے گھر گھسنے کی اجازت دی، عمران خان نے میری والدہ بشریٰ بی بی کو ورغلایا اس کےبعد جوکچھ ہوتارہا میں ایک بیٹی ہونے کے ناطے دہرا نہیں سکتی لیکن میں یہی کہنا چاہتی ہوں کہ میری والدہ نے عمران خان کے بہکاوے میں آکرہمارے ہنستے بستے گھر کو تباہ کردیا اور ہمارا گھر اجاڑ دیا۔