صوبے میں تقریبا 8ً لاکھ اسٹوڈنٹس کو ای بائیکس دیں گے، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ تقریبا آٹھ لاکھ اسٹوڈنٹس نے پنجاب کی ای بائیکس کے لئے اپلائی کیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام کو ای بائیکس دی جائیں گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر غریب عوام کی مدد کے لئے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بچیاں بائیکس لے کر سڑکوں پر آئیں گی تو امید کرتا ہوں انھیں ویلکم کیا جائے گا، خواتین کی ترقی سے ملک میں معاشی ترقی بھی ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ لاہور کے تمام اسٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *