سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں محمد نورالحسن کی انٹری ہوگئی

اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں پاکستانی سینیئر اداکار محمد نورالحسن کا کردار سامنے آگیا۔اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ویب سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے، یہ سیریز پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی گئی ہے۔ترکیہ میں چند ماہ قبل سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ نشر ہونا شروع ہوئی تھی جبکہ اب رواں ماہ 6 مئی سے پاکستان میں بھی اردو زبان میں اس سیریز کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے۔

پاکستانی شائقین سیریز کے لیے کافی پْرجوش تھے لیکن اْن کی خوشی میں اضافہ اْس وقت ہوا جب اْنہوں نے پاکستان کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن کو سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کے سیٹ پر دیکھا۔محمد نورالحسن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر چند ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی تھیں جوکہ ‘صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بنائی گئیں۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں کونسا کردار ادا کریں گے لیکن اب اْن کا کردار سامنے آگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *