سپارکو کاایک اوراہم اقدام، ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان،لانچنگ کی تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے ملٹی مشن مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاک سیٹلائٹ ایم ایم 1 کو 30 مئی کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔یہ سیٹلائٹ سپارکو اور چینی ایرو اسپیس انڈسٹری کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سیٹلائٹ کو ملک کی مواصلات اور رابطوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *