سوشل میڈیا پر 3 طلاقیں دینے والے شوہر کے ساتھ کیا ہوا؟

آج کی دنیا سوشل میڈیا کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے ایک شخص نے اسی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے بیوی کو تین طلاقیں دے دیں جس کا انجام اچھا نہ ہوا۔

یہ انوکھا واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا ہے جہاں عبدالعتیق نامی شخص نے واٹس ایپ پر اپنی بیوی کو تین طلاق دیں جس کے بعد پولیس نے اس کو دھر لیا اور عدالت میں پیش کر کے اس کا 14 روز کا عدالتی ریمانڈ لے لیا۔

تلنگانہ کے عادل آباد ویمنز پولیس اسٹیشن میں عبدالعتیق کی پہلی بیوی نے واٹس ایپ پر شوہر کی جانب تین طلاقیں دینے کی شکایت درج کی گئی تھی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور یہ تین طلاق کا قانون نافذ ہونے کے بعد ضلع عادل آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔

اس حوالے سے سی آئی جی سرینواس نے بتایا کہ عادل آباد مستقر کے “کے آر کے کالونی” کے عبدالعتیق جس نے اپنی بیوی کو واٹس ایپ پر تین طلاق دینے کا اعلان کیا تھا، اس کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے عادل آباد جے ایف سی ایم کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے 14 دن کا ریمانڈ دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق عبدالعتیق نے کچھ ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی اور رواں ماہ کی 11 تاریخ کو اپنی پہلی بیوی یاسمین کو واٹس ایپ پر آڈیو پیغام کے ذریعے تین طلاقیں دی تھیں، جس سے اس کی دو بیٹیاں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *