سارہ علی خان رواں سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان پہلے ہی منگنی کرچکی ہیں اور رواں سال کے اواخر میں ایک ’امیر بزنس مین‘ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریڈٹ صارف کے دعوے کے مطابق سابق مشہور جوڑے سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بڑی بیٹی سارہ علی خان نے ایک امیر بزنس مین سے منگنی کرلی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے بعد اس سال کے آخر میں ان سے شادی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور کوئی بھی مجھ پر یقین نہیں کرتا تھا لیکن اب ان کی منگنی ہوگئی ہے اور وہ اس سال شادی کریں گے۔
سارہ نے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی اور وہ اپنی شادی کی تیاری شروع کر دیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ, وہ شخص اس سے محبت کرتا ہے اور وہ بہت خوش ہے، اس کے گھر والوں نے بھی اس رشتے کی منظوری دے دی ہے۔