ریکوڈک میں سونے اور تانبے کی پیدوار کے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ نے ایڈونس رائلٹی کی مد میں بلوچستان حکومت کو 71کروڑ 12لاکھ روپے کی ادائیگی کردی
بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک میں سونے اور تانبے کی پیدوار کے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ نے ایڈونس رائلٹی کی مد میں بلوچستان حکومت کو 71کروڑ 12لاکھ روپے کی ادائیگی کردی، ریکوڈک منصوبے سے پیدوار کا آغاز 2028میں ہوگا ۔
محکمہ خزانہ بلوچستان کے حکام کے مطابق ضلع چاغی میں کاپر گولڈ کے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ نے ایڈونس رائلٹی کی مد میں بلوچستان حکومت کو 71کروڑ 12لاکھ پچاس ہزار روپے کی ادائیگی کردی ایڈونس رائلٹی کی رقم محکمہ خزانہ کے پاس جمع ہوگئی ہے۔ محکمہ معدنیات کے مطابق صوبے کے ضلع چاغی کے علاقے ریکوڈک میں سونے اور تانبے نکلنے کے منصوبے بیرک گولڈ نامی کمپنی کام کررہی ہے ریکوڈک منصوبے سے پیدوار کا آغاز 2028میں ہوگاجس کے منصوبے کے منافع میں بلوچستان کا حصہ25فیصد ہوگا جبکہ رائلٹی کی مد میں علیحدہ رقم بھی ملے گی۔