روضہ رسول ﷺمیں نماز کا وقت 10منٹ مقرر

مدینہ منورہ میں روضہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز اور پرمٹ سے متعلق حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کی ہدایات سامنے آ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز کا وقت 10 منٹ ہے۔حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کے مطابق روضہ رسول ۖ کے لیے پرمٹ سال میں 1 مرتبہ جاری کیا جائے گا۔حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو عازمین فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں وہ پرمٹ کو منسوخ کر دیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *