خیبرپختونخواحکومت نے جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح6.5فیصدسے کم کرکے3.5فیصدکرنے کافیصلہ

خیبرپختونخواحکومت نے جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح6.5فیصدسے کم کرکے3.5فیصدکرنے کافیصلہ کیاہے۔بجٹ برائے مالی سال2024ـ25کے دستاویزکے مطابق صوبہ میں جائیدادکی منتقلی پر صوبائی ٹیکس 6.5فیصدہے جسکی وجہ سے لوگ جائیدادکی منتقلی کے لئے مقررہ طریقہ کار اپنانے کی بجائے اسٹامپ پیپراستعمال کرتے ہیں جس سے صوبائی حکومت کی محصولات میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے وزیرخزانہ آفتاب عالم نے بجٹ تقریرکے دوران ایوان کوبتایاکہ جائیدادکی منتقلی پرٹیکس کی وصولی کادائرہ کار اور حجم بڑھانے کی غرض سے اس بجٹ میں صوبائی ٹیکسزکو6.5فیصدسے کم کرکے3.5فیصد کرنے کی تجویزپیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ٹیکس کی میں بڑاریلیف دیاجارہاہے کارخانوں پرپراپرٹی ٹیکس 2.5فیصد روپے فی مربع فٹ ہے جوکہ13,600روپے فی کنال بناہے کوکم کرکے10,000روپے فی کنال کرنے کی تجویز دی گئی ہے کمرشل پراپرٹی پرٹیکس جوکہ ماہانہ کرایہ کا16فیصد ہے کوکم کرکے دس فیصد کرنے کی تجویز ہے اس ضمن میں پرائیویٹ ہسپتال،میڈیکل سٹور اورشعبہ صحت سے منسلک دیگر کاروباروں پر یہ ٹیکس 16فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کیاجارہاہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *