جویریہ عباسی نے منگنی کرلی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے نئی پوسٹ شیئر کرکے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔اداکارہ نے اپنی نئی انسٹاپوسٹ میں مختلف تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں تفریحی مقام ایفل ٹاور نظر آ رہا ہے جس کے سامنے دو ہاتھ نظر آ رہے ہیں، غالباً ان میں سے ایک اداکارہ کا ہے جس میں منگنی کی انگوٹھی موجود ہے ۔
52 سالہ اداکارہ نے اپنی ہاتھوں میں ہاتھ تھامے مذکورہ ویڈیو پر مشتمل پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بِگننگ‘ یعنی ’آغاز‘ اور ساتھ ہی نیلے رنگ کا دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔
جویریہ عباسی کی پوسٹ منظر عام پر آتے ہی ان کی بہن و اداکارہ انوشے عباسی سمیت دیگر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی خوشی میں مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔