جمہوریت اسکرپٹ کا نام ہے، موجودہ حکمران اس کے کردار ہیں ،مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ان دنوں نجی دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔بدھ کومولانا فضل الرحمن نے گلشن معمار کا درہ کیا جہاں مولانا منظور مینگل کی دعوت پر ان کے ادارے جامعہ صدیقیہ میں عیشائیے کے بعد طلبا سے خطاب کیا ، بعد ازاں مولانا فضل الرحمن پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ جے یو آئی رہنما سمیع الحق سواتی کی رہائش گاہ گئے ،

جہاں پر ڈاکٹر نصیر الدین سواتی کی قیادت میں کارکنان نے مولانا فضل الرحمن کا بھرپور استقبال کیا گیا ، انہوں نے وہاں پر موجودپارٹی رہنمائوں اور کارکنان نے ملاقات کی ، جے یوآئی رہنما مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی نے مولانا فضل الرحمن کو عربی جبہ اور دیگر قیمتی تحائف پیش کئے اور ان کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ، مفتی ابرار احمد ، قاری محمد عثمان ، مولانا ناصر محمود سومرو ، مولانا محمد غیاث ، مولانا امین اللہ ، مفتی حسین احمد آصفی ، سید زاہد شاہ، مفتی محمد خالد ، شرف الدین اندھڑ، مولانا عبد القادر سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *