بریگیڈئیر (ر)مصدق عباسی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا معاون خصوصی برائےاینٹی کرپشن مقرر کردیا گیا
خیبرپختو نخوا حکومت نے بریگیڈئیر (ر)مصدق عباسی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا معاون خصوصی برائےاینٹی کرپشن مقرر کردیا۔
مصدق عباسی اس سے قبل خیبرپختونخواہ میں ڈائریکٹر جنرل نیب اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے احتساب بھی رہ چکے ہیں ۔
بریگیڈیئر ریٹائر ڈمصدق عباسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی کا تعلق ضلع ایبٹ آباد کے خوبصورت خطہ سرکل بکوٹ کے گاؤں بیروٹ سے ہے دوران سروس اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مصدق عباسی نے اپنے علاقہ کے عوام کی خدمت کی اور بیروٹ میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے انکا خصوصی کردار رہا