بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک حادثے کا شکار، بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 12 زخمی
خوشاب میں ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خوفناک حادثہ پنج پیر مناواں روڈ پر ٹرک کا بریک فیل ہونے کے بعد پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق بنوں سے نوشہرہ آنے والا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا۔
حادثے میں ٹرک میں سوار بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔حکام کے مطابق ٹرک سوار شہری خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے نوشہرہ آرہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔