بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے تک اضافے کا امکان

آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال بجلی خریداری کی قیمت کے تعین کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ 3 ہزار 580 ارب روہے تک ہے۔

بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ رواں مالی سال سے 300 ارب روپے زیادہ ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے بجلی خریداری کا تخمینہ 3 ہزار 280 ارب روپے تھا۔ سی پی پی اے کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا 23 مئی کو سماعت کے بعد کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *