باپ بیٹا یونیورسٹی طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ،حاملہ ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
اوکاڑہ باپ بیٹے یونیورسٹی کی طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس سے وہ حاملہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ای بلاک اوکاڑہ کے رہائشی محمد کامران کی ہمشیرہ یونیورسٹی کی طالبہ 22سالہ نمردہ دختر ایوب خاں اپنی بڑی بہن آمنہ خاں زوجہ بابر علی کے گھر رہتی تھی کہ اکثر اس کا بہنوئی موقع پا کر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر نمرہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ ویڈیو بناتا رہا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ویڈیو اور تصاویر وائرل کر دوں گا جبکہ بابر علی کا بیٹا عثمان بھی نازیبا تصاویر اپنے باپ کے موبائل سے حاصل کر کے نمرہ کو بلیک میل کر کے اس سے زبردستی زیادتی کرتا رہا ،باپ بیٹے کے زیادتی کرنے سے یونیورسٹی کی طالبہ 22سالہ نمرہ دخترایوب خاں حاملہ ہو گئی پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔