بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے 2 مقدمات میں بری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹائون میں درج 9 مئی کے 2 مقدمات میں بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت منظور کر لی۔پراسیکیوشن کی جانب سے ناکافی شواہد پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بری کیا ہے۔
اس سے قبل عدالت نے 16مئی کو 9 مئی سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا، آمنہ علی اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ مجاز افسرز نے درج نہیں کرایا، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کو مقدمے سے بری کیا جائے۔