اے ایس پی شہر بانو وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سکیورٹی آفیسر تعینات

 اے ایس پی شہر بانو کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہربانو نقوی، محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی، گریڈ 17 کی شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔

شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلی جنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں، انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شاہ رخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ فروری 2024 میں شہر بانو نقوی نے لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچانے میں دلیرانہ کردار ادا کیا تھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ان سے ملاقات میں ان کے کردار کو سراہا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *