ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری زرمبادلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔

زرمبادلہ کے سرکاری زخائر ایک ہفتے میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 31 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *