ایکس پر فحش مواد کی اجازت ،فیصلے پر تنازع کھڑا ہوگیا

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس نے دو روز قبل اعلان کردیا ہے کہ اب وہ باضابطہ طور پر کسی بھی جنسی یا فحش مواد کو اپنے پلیٹ فارم پر شائع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس طرح کی ویڈیوز، تصاویر، یا اشتہارات پہلے ہی ایکس پر پھیل چکی ہیں۔ ایکس یا سابق ٹوئٹر کے حوالے سے اس اقدام نے بڑے پیمانے پر تنازع کھڑا کردیا ہے۔

لیکن X پالیسی کے مطابق اس بار نیا کیا ہے، وہ یہ ہے کہ کسی بھی پوسٹ پر فحش مواد کے خلاف وارننگ کے طور پر بالغوں کا مواد کا فقرہ ظاہر ہوگا۔ اس لیے دلچسپی رکھنے والوں کو پوسٹ دیکھنے کے لیے اس پر کلک کرنا ہوگا۔وہ صارفین جن کی عمر 18 سال سے کم ہے یا جنہوں نے اپنی تاریخ پیدائش ایکس کو فراہم نہیں کی ہے وہ بھی اس مواد کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ امریکی اخبار نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ جو افراد حساس مواد نہیں دکھانا چاہتے وہ اپنی سیٹنگ کو اسی کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔دریں اثنا ایکس نے تبدیلیوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *