اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔وزارت توانائی کے مطابق قومی اسمبلی سے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں اوور بلنگ کے خلاف قانون سازی کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ یپرا ایکٹ میں ترمیم سے متعلق ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق کے نتیجے میں اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی، اوور بلنگ پر آئندہ سے ایف آئی اے نہیں بلکہ نیپرا کارروائی کرے گی۔ذرائع کے مطابق ڈسکوز افسران کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے بچانے کیلیے رولز تبدیل کیے ہیں، ایف آئی اے صرف اوور بلنگ کی نشاندہی کرے گی اور ڈسکوز کے افسران کی گر فتاری کی مجاز نہیں ہوگی۔