اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا

بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے اور اداکار آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ  ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی قریبی دوست نے بتایا کہ اس جوڑی کے درمیان تقریباََ ایک ماہ قبل بریک اَپ ہوگیا تھا لیکن دونوں نے اس خبر کو خفیہ رکھا،  بریک اَپ کی خبر نے ہم سب کو مایوس کیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور اب بھی اچھے دوست ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اننیا پانڈے آگے بڑھنے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور وہ سمجھدار طریقے سے حالات سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ اننیا پانڈے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں پوسٹ شیئر کی جس کے بعد سے اُن کے بریک اَپ کی خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔

اننیا پانڈے کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر وہ واقعی آپ کے لیے اہم ہے تو وہ آپ کے پاس واپس آئے گا، وہ صرف آپ کو وہ سبق سکھانے کے لیے چھوڑے گا جو آپ خود ہی سیکھ سکتے ہیں،  اگر وہ واقعی آپ کے لیے ہوگا تو وہ واپس آجائے گا، بےشک آپ اُسے خود سے دور کرو یا آپ انکار کرو، یہاں تک کہ آپ یہ بھی سوچو کہ اتنی خوبصورت چیز کبھی بھی آپ کی نہیں ہوسکتی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *