ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں پر ملائیکہ اروڑا کی پوسٹ سامنے آگئی

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور سے بریک اپ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ملائیکہ اروڑا کے منیجر نے بتایا کہ دونوں میں راہ و رسم بالکل پہلے جیسے اور ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

اداکار ملائیکہ اروڑا کے منیجر نے ان دعووں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ 50سالہ ملائیکہ اور 38سالہ ارجن کپور کے درمیان 2019 سے رومانی تعلقات قائم ہیں اور ان کے بریک اپ کی افواہیں اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *